جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

ہر سال کم آمدنی والے افراد کوسرکاری خرچے پر حج کرانے کے اقدامات

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میں منگل کو نجی کارروائی کے دن حضوراکرم ؐکے یوم ولادت پر ہر سال ایک اعلیٰ سرکاری وفد روضہ رسولؐ پر حاضری دینے کیلئے بھیجنے اور کم آمدنی والے افراد کو فریضہ حج کیلئے حکومتی اعانت دینے کے اقدامات کی کیپٹن صفدر اور شاہدہ رحمانی کی 2 قرار دادیں اتفاق رائے سے منظور کر لی گئیں۔ محمود خان اچکزئی نے کم آمدن والے افراد کیلئے حج پر زر اعانت کی قرار داد کی مخالفت کی جبکہ سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہ کے یکساں سکیل متعارف کرانے کیلئے ایم کیو ایم کے شیخ صلاح الدین کی قرار داد مسترد کر دی گئی۔

نعیمہ کشور کی جانب سے گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے حوالے قرار داد سید نوید قمر کی درخواست پر آئندہ نجی کارروائی کے دن تک موخر کر دی گئی۔ منگل کو پی پی پی کی شاہدہ رحمانی نے قرار داد پیش کی کہ حکومت کم آمدنی والے افراد کو ان کے پہلے حج پر زر اعانت فراہم کرے۔ وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے کہاکہ وزارت نے اس حوالے سے پہلے ہی سمری وزیر اعظم کی منظوری کیلئے بھجوادی ہے۔ سمری منظور ہوتے ہی وزارت کم آمدنی والے افراد کو حج پر زر اعانت فراہم کرنے کے اقدامات کا جائزہ لے گی۔ پختونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے قرار داد کی مخالفت کی او رکہا کہ تمام علماء کرام متفق ہیں

کہ زکوۃ اور حج صرف صاحب استطاعت افراد پر فرض ہے اس لئے حج کیلئے امدادی رقم کا کوئی جواز نہیں۔ رائے شماری کرانے پر ایوان نے قرار داد منظور کر لی۔ مسلم لیگ (ن) کے کیپٹن صفدر نے اپنے اور آفتاب خان شیر پاؤ ‘ صاحبزادہ طارق اللہ ‘ حاجی غلام احمد بلور الحاج شاہ جی گل آفریدی ‘ سراج محمد خان ‘ عبدالقہار خان وران ‘ نعیمہ کشور اور طاہرہ بخاری کی جانب سے مشترکہ طور پر قرار داد پیش کی کہ قومی اسمبلی سفارش کرتی ہے کہ حکومت ہر سال ایک اعلیٰ سطحی و فد حضور ؐ کے یوم ولادت پر ان کے مزار پر حاضری دینے کیلئے بھجوائے تاکہ پاکستان کے عوام کی طرف سے حضور کے باعث رحمت ہونے کے اعتراف اور اظہار تشکر کے حوالے سے حضورؐ کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے۔۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…