منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اوباما کھل کر ٹرمپ کی مخالفت میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(این این آئی)امریکی صدر باراک اوباما نے ری پبلکن پارٹی کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا بھر میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر باراک اوباما الوداعی دورے پر جرمنی میں موجود ہیں جہاں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مختلف ریاستوں میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت کرتا ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی تاریخ میں کسی صدر کے خلاف اس طرح کے مظاہرے نہیں ہوئے جس طرح ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عوام سڑکوں پر ہیں، اگر مظاہرین کو انتخابی مہم کے کسی معاملات پر تحفظات ہیں تو ایسے افراد کے غم و غصے اور اظہار رائے کو جاری رکھنے کے حق میں ہوں اور مظاہرین کو گھر جانے کے لیے نہیں کہوں گا ۔صدر اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تلخ انتخابات کے بعد جب آپ صدر بن جائیں تو حقیقت کو سامنے رکھ کر آپ کو تمام لوگوں کو ایک ساتھ لے کر چلنا چاہیے ۔انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا کہ وہ موجودہ پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھیں اور خاص طور پر روس سے متعلق امریکی پالیسی کو اس وقت تک جاری رکھیں جب تک روس عالمی معیارات پر پورا نہیں اترتا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…