اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان پر حملے کے بعد اچانک بھارتی فوج پر کس نے حملہ کر دیا ، کتنے فوجی مارے گئے؟ بھارتی فوج پر سکتہ طاری ہو گیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست آسام میں بم دھماکے کے باعث تین فوجی ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے ۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکہ ریاست کے ضلع تینسیوکیا میں اس وقت ہوا جب بھارتی فوجیوں کے قافلے کی گاڑی الفا باغیوں کے نصب کئے گئے دھماکہ خیرمواد سے ٹکرا گئی دھماکے کے نتیجے میں تین فوجی موقع پر ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا
واضح رہے کہ اس سے قبل بے لگام بھارتی سکیورٹی فورسز کی پھر سول آبادی پر گولہ باری ،پاک فوج کی جوابی کارروائی سے دشمن کی صفوں میں سکتہ طاری ہو گیا ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔بھارتی فوج کی جانب سے سماہنی سیکٹر میں ہفتہ کی صبح ساڑھے 9 بجے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جو وقفے وقفے سے جاری رہی۔ بھارتی فوج کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی گنوں کو خاموش کرانے کے لئے بھرپور جواب دیا۔ جس سے دشمن کی صفوں میں سکتہ طاری ہو گیا ۔دوسری جانب بھارت نے حقیقت تسلیم کر تے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ کنٹرول لائن پر پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے ہمارے 13فوجی ہلاک ہو گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے سمندری حدود میں داخل ہونے کی ناپاک کوشش کی جسے پاک بحریہ نے ناکام بناتے ہوئے بھارتی آبدوز کو واپس اپنے پانی کی جانب بھگا دیا۔ اس کے علاوہ بھارتی فورسز نے دو روز قبل ایل او سی پر بھمبر سیکٹر میں بھی بلا اشتعال فائرنگ کر کے 7 پاکستانی فوجیوں کو شہید کر دیا تھا جس کا پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جواب دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…