اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں، سندھ ہائی کورٹ کے شراب کی فروخت پر پابندی کے فیصلے کو چیلنج کردیا گیاہے۔ اس حوالے سے درخواست ایڈووکیٹ عاصمہ جہانگیر کےتوسط سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں کوہستان وائن بار سندھ ودیگر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرمٹ اور لائسنس کے تحت شراب کی غیر مسلموں کو فروخت کی جاتی ہے
جبکہ غیر ملکی عیسائیوںکے تہوار، ہندووں کے تہواردیوالی بیساکھی کے موقع پر شراب کی فروخت میں اضافہ ہوجاتا ہے ، سندھ ہائی کورٹ کے پابندی کے فیصلہ سے اس کاروبار سے وابستہ افراد کا روزگار ختم ہوگیا ہے اور خاندان فاقوں تک پہنچ چکی ہے ،شراب مسلمانوں کو فروخت نہیں کی جاتی ،دوسری جانب مبینہ ملی بھگت سے شراب کی غیر قانونی فروخت کی بندش کے حوالے سے کوئی کارروائی کی جارہی ہے جبکہ لائسنس کے تحت کام شراب فروخت کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے ، عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سندھ حکومت کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیا جائے۔