جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان ا ورکینیڈا کو معاشی و تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے.وزیراعلیٰ شہبازشریف

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو(پ ۔ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج کینیڈا پاکستان بزنس کونسل کے صدر سمیر ڈوسل (Mr.Samir Dossal)کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اور صوبے کے عوام کیلئے شاندار پروگرامز پر تیزی سے عملدر آمد پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت کی ستائش کی۔ وفدنے منصوبوں میں رفتاراورمعیار کے نئے ریکارڈ بنانے پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو مبارکباد دی۔کینیڈا پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی غیر معمولی کارکردگی کااعتراف نہ

صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی کیا جاتا ہے۔پنجاب سپیڈکا اعزاز ملنا آپ کی اپنے کام سے لگن اورانتھک محنت کا نتیجہ ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورکینیڈا کے درمیان اچھے دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔انہوںنے کہا کہ دونوں ممالک کو معاشی و تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ۔

کاروباری شخصیات کے وفود کے تبادلوں سے تجارتی و معاشی تعاون کو فروغ ملے گا۔فلاحی پروگراموں میں شفافیت کے ساتھ معیار اور رفتار پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔کینیڈا پاکستان بزنس کونسل نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو کینیڈا کے دورے کی دعوت بھی دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…