منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

قرض کی دلدل،صرف تین ماہ میں کیا ہوا؟انتہائی تشویشناک خبرآگئی

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی حکومت نے قرضے لینے کاایک نیاریکارڈقائم کردیاہے اورپاکستان کامالیاتی خسارہ صرف تین ماہ میں 110ارب روپے تک پہنچ گیاہے ۔پاکستان کا جولائی سے ستمبر کے دوران مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 1 اعشاریہ 3 فیصد رہا ، 110 ارب روپے کے خسارے کو پورا کرنے کے لئے حکومت قرض کے دلدل میں مسلسل ڈوب رہی ہے ۔

رواں مالی سال کے صرف تین ماہ کے دوران حکومت نے 300 ارب روپے کے نئے قرض لئے ۔ وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2017 کے ابتدائی تین ماہ میں دفاعی اخراجات 3 فیصد اضافے سے 151 ارب روپے تک پہنچ گئے جبکہ اسی عرصے کے دوران اندرونی اور بیرونی قرضوں اور سود کی ادائیگی کی مد میں 414 ارب روپے جاری کیے گئے ۔ معاشی تجزیہ کاروں نے حکومت کوتجویز دی ہے کہ بیرونی قرضوں کے انحصارسے معیشت پرمنفی اثرات مرتب ہونگے حکومت کوٹیکس وصولی کاہدف پوراکرنے کےلئے بڑی مچھلیوں پرہاتھ ڈالناچاہیے بجائے کہ بیرونی قرض یااندرونی قرض لے کرنظام حکومت چلایاجائے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…