جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان کو ایک ہفتے کی مہلت۔۔سپریم کورٹ میں کیا ہوا؟ اندر کی کہانی

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے دائر درخواست پر جہانگیر ترین نے جواب جمع کرا دیا ، سپریم کورٹ نے عمران خان کے وکیل حامد خان کو جواب دینے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس انوار ظہیرجمالی کی سربراہی میں جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی ، عمران خان کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت مانگی حنیف عباسی کے وکیل نے عدالت سے استداعا کی کہ اس کیس کوبھی لارجر بینچ کے ساتھ سنا جائے اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عمران خان کے جواب آنے کہ بعد فیصلہ کریں گے جبکہ جہانگیر ترین نے اپنے وکیل سکندر بشیر کے توسط سے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ، وکیل نے جواب میں بتایا کہ جہانگیر ترین کی اپنی کوئی آف شور کمپنی نہیں نہ پاناما لیکس میں نام آیا ، ان کے بچوں کی آف شور کمپنی ہے اور ٹیکس ریٹرن میں اسکا ذکر کیا جاتا ہے۔ جہانگیر ترین نے جواب میں کہا کہ ان کے خلاف درخواست ردعمل میں دائر کی گئی ، کبھی کوئی ٹیکس چوری نہیں کی ، ٹیکس سے متعلق ٹرائل کورٹ ان کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے ، ان کے خلاف لگے الزامات بے بنیاد ہیں، درخواست خارج کی جائے۔ عدالت نے کہا کہ عمران خان کے جواب کی روح کی روشنی میں کیس کو لارجر بینچ میں سننے کا فیصلہ کریں گے۔ کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…