اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح ایران کسی صورت قابل برداشت نہیں، امریکہ

datetime 4  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکا کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح ایران دنیا کے لیے قابل برداشت نہیں۔وائٹ ہاو¿س میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکا کے صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں خطے میں ایران کی سرگرمیاں امریکا اور اسرائیل کے مفادات کے خلاف ہیں لیکن اس کے باوجود اسرائیل اور امریکا کا تعلق ٹوٹ نہں سکتا۔ اس سے کوئی بھی اختلاف نہیں کرسکتا کہ ایران مسلسل اسرائیل کو دھمکیاں دیتا ہے لیکن ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنا بنیادی مسئلہ ہے کیونکہ ایٹمی ہتھیاروں کا حصول ایران کو خطے میں کاروائیاں کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے بہت زیادہ خطرناک بنا سکتا ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مختلف انٹیلی جنس ذرائع تصدیق کرچکے ہیں کہ ایران نے جوہری افزودگی کے عمل کو ’منجمد‘ اور ’رول بیک‘ کیا ہے اور ایران مذاکرات میں تعاون کا مظاہرہ بھی کر رہا ہے۔ وہ اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ ایران کے ساتھ مو¿ثر نوعیت کا سمجھوتا طے ہوگا ورنہ نہیں ہوگا۔ ایران کے ساتھ کسی ممکنہ سمجھوتے کی صورت میں ا±س پر عمل درآمد سخت ترین بین الاقوامی نگرانی میں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…