جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کب آرہی ہوں ؟ بھارت کی معروف ادکارہ ’’رانی مکھر جی‘‘ نے اعلان کردیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

دبئی(آن لائن)بالی ووڈ کی نامور اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ پاکستان میں میرے لاتعداد فینز ہیں ،لاہور دیکھنے کو بہت دل کرتا ہے ،جب بھی موقع ملا وہاں جاؤں گی ۔ ایک غیر ملکی جریدے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں میرے بہت سے چاہنے والے ہیں اور ماضی میں میری فلمیں جتنی پاکستان میں ہٹ ہوئیں اتنی کہیں اور نہیں ہوئیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے شہر لاہور جانے کو بہت دل کررہا ہے جیسے بھی حالات سازگار ہوئے اور موقع ملا لاہور ضرور جاؤں گی ، مجھے لاہور ہر طرح سے بہت پسند ہے خاص کر یہاں کے کھانوں کا تو جواب ہی نہیں ۔۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بالی ووڈفلم انڈسٹری میں بننے والی فلمیں ہرلحاظ سے عالمی معیارکے مطابق ہوتی ہیں اور اب تو ایکشن سے بھرپور فلمیں بھی آرہی ہیں جو ہالی ووڈ کا مقابلہ کررہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اعلی تعلیم یافتہ اور نوجوان فلم سازوں نے جب سے فلم انڈسٹری کی باگ ڈور سنبھالی ہے، تب سے بہتری کے آثارنمایاں ہونے لگے ہیں۔انہوں نے کہاکہ فلم انڈسٹری کو وسائل کی کمی ہے اگر وسائل کی کمی پوری کردی جائے تو ہم بالی ووڈ کا مقابلہ کرسکتے ہیں ۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…