جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

روس نے امریکہ کی ان اہم شخصیات کی ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی )روس نے سابق امریکی سفارتکار کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ۔امریکی میڈیا کے مطا بق روس میں امریکہ کے سابق سفارت کار مائیکل میکفال کا کہنا ہے کہ ماسکو نے ان کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔مائیکل میکفال 2012 سے 2014 تک روس میں امریکہ کے سفیر رہے۔ انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر لکھا کہ صدر براک اوباما سے قریبی روابط کے سبب روس نے ان کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی۔بتایا گیا کہ میں کریملن کی تعزیرات کی فہرست پر ہوں، کیوں کہ میرے اوباما سے قریبی روابط ہیں۔انھوں نے کہا کہ کرائمیا کے 2014 میں روس سے الحاق کے بعد بعض سینیئر روسی عہدیداروں پر امریکہ کے ویزے کے حصول پر پابندی کے جواب میں یہ اقدام اٹھایا گیا۔مائیکل میکفال کا کہنا تھا کہ انھیں اس پابندی کا تب علم ہوا جب انھوں نے دسمبر میں روس جانے کے لیے ویزے کی درخواست دی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صدارتی انتخابات میں ہلری کلنٹن کی کامیابی کی صورت میں وہاں کام کے سلسلے میں جانا چاہتے تھے۔میکفال جو اس وقت سٹیفورڈ یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں، نے فیس بک کے اپنے صفحے پر لکھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ان پر روس کے سفر کے لیے یہ پابندی ہمیشہ نہیں رہے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…