ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

ایران دنیا کیلیے خطرہ ،اوباما معاہدہ کر کے اسے ایٹمی طاقت بنا دینگے، نیتن یاہو

datetime 4  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہونے خبردار کیا ہے کہ ایران پوری دنیا کو درپیش ایک خطرہ ہے جب کہ امریکی صدر باراک اوباما معاہدہ کر کے ایران کو ایٹمی طاقت بنا دیں گے۔واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ نئی ایرانی حکومت بھی پچھلی حکومتوں کی طرح انتہاپسند ہے جس پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔ ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوششیں اسرائیل کی بقا اور سلامتی کیلیے خطرہ ہیں۔انھوں نے الزام عائد کیا کہ ایران دنیا بھر میں دہشت گردی کے فروغ میں ملوث ہے۔ امریکا ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر جو معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اس سے ایران کیلیے جوہری ہتھیاروں کا حصول مزید آسان ہو جائے گا۔ مجوزہ معاہدہ ایک خراب معاہدہ ہے جس کانہ کرنا ہی بہترہے، ایران اور امریکاکے درمیان جس جوہری معاہدے پر بات چیت ہو رہی ہے وہ اسرائیل کی سلامتی کیلیے خطرہ ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ایران فتح، تسلط اور دہشت گردی کی جانب پیش قدمی کر رہا ہے اور ہم سب کو مل کراسے روکنا ہوگا۔ اسرائیلی وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ ایران اور اس کے رہنما نہ صرف اسرائیل اور مشرقِ وسطیٰ بلکہ تمام دنیا کیلیے خطرہ ہیں جن سے نمٹنے کیلیے ضروری ہے کہ عالمی برادری ایران کے جوہری پروگرام کو روکے۔ اس بات پر افسوس ہے کہ بعض لوگ امریکی کانگریس سے ان کے خطاب کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں۔نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام آئرن ڈوم کی تیاری میں امریکی تعاون، امریکاکی فوجی امداد اور سرِعام اور نجی محافل میں اسرائیل کی حمایت کرنے پر صدراوباما کے مشکورہیں۔ امریکی صدر نے اسرائیل کیلیے جو کچھ کیا ہے اس پر ان کی حکومت انھیں سراہتی ہے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…