برسلز(آن لائن) نیٹو نے میڈیٹیرین سمندر میں نیا سٹینڈنگ میری ٹائم سکیورٹی آپریشن شروع کر دیا ۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیٹو کی جانب سے جاری ہونے والے بیان اٹلی ، بلغاریہ اور ترکی سے نیٹو کے تین بحری جہاز جبکہ یونان اور سپین سے دو آبدوزیں اس آپریشن کے تحت وسطی میڈیٹیرین میں پہلی گشت کا آغاز کرے گی ۔ پرتگال ، سپین ، اٹلی ، یونان اور ترکی سے میری ٹائم پٹرول ائرکرافٹ پٹرولنگ کے دوران فضائی تعاون فراہم کریں گے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس آپریشن کے تین مشنز میری ٹائم سیچوئشنل آگاہی ، دہشتگردی سے نمٹنا اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے ۔