جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

افغان مونا لیز ’’شربت گلہ‘‘ کس کی ’’ایجنٹ ‘‘نکلیں؟

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے حیران کن دعویٰ کر دیا۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ شربت گلہ طویل عرصہ پاکستان میں رہی ہیں اور ان سمیت تمام مہاجرین کو پاکستان نے ہمیشہ خوش آمدید کہا اور بڑے اچھے طریقے سے انہیں رکھا،سینئر تجزیہ نگار نے دعویٰ کیا کہ شربت گلہ ایک پر اسرار شخصیت ہیں اور ان کا اس حوالے سے پاکستان میں کوئی رول رہا ہے اور رول چند دنوں میں کھل کر سامنے آنے والا ہے۔ ان کا ماضی میں بھی کوئی رول رہا ہے اور اس پر میں ابھی کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔ سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ شربت گلہ سے انتہائی اہم شخصیات ملاقاتیں کرتی رہی ہیں جن میں افغان سفیر، افغان انٹیلی جنسNDS کے افسران وغیرہ شامل ہیں۔ شربت گلہ نے پاکستان سے افغانستان واپس جاتے ہیں این ڈی ایس کے افسران، افغان صدر اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں اور انہیں گھر وغیرہ اور دیگر مراعات ادھر دی گئی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ آنیوالے کچھ دنوں میں ٹی وی چینلز پر شربت گلہ سے پاکستان کے خلاف بیانات دلوائے جائیں گے اور ایک نیا محاذ کھولا جائے گا۔
ایک دوسری خبر کے مطابق پاکستان سے ڈی پورٹ ہونے والی افغان خاتون شربت گلہ30 سال بعد اپنے وطن واپس پہنچ گئی جہاں افغان صدر اشرف غنی نے اہلخانہ سے استقبالیہ ملاقات کی اور رہائش بھی دیدی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صدراشرف غنی نے شربت گلہ سے ملاقات کے دوران رہائش کے لیے ایک مکان کی چابی بھی پیش کی اورجنگ سے متاثر افغانیوں کی حالت زار پر دکھ کا اظہار کیا۔اشرف غنی نے اس موقع پر کہا کہ افغان قوم اس وقت غیرمکمل ہے کیونکہ کئی باشندے تاحال ملک سے باہر پناہ گزین ہیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت افغان پناہ گزینوں کی واپسی اور خلا کو پر کرنے کے لیے راستہ ہموار کررہی ہے۔شربت گلہ کی کفالت کے حوالے سے افغان صدر نے وعدہ کیا کہ حکومت شربت گلہ اور اس کے اہل خانہ کی رہائش سمیت تعلیم اور صحت کے معاملات کا خیال رکھے گی جبکہ انھوں نے متعلقہ حکام کو مدد کے احکامات جاری کردیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…