بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

بے لوث خدمت مسلم لیگ ن کی حکومت کی پہچان ہے، تمام تر توجہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی پر مرکوز ہے ,شہبازشریف

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور(پ ۔ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا اوڑھنا بچھونا ہے اور عوام کی خدمت ایک عبادت سے کم نہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں عوام کی بے لوث خدمت میں دن رات مصروف عمل ہے۔ اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں سے ملک میں ترقی اورخوشحالی کے نئے دور کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ رفتار اور معیار ہمارے ترقیاتی منصوبوں کا طرۂ امتیاز ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے گئے ہیں۔ حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار آج یہاں مسلم لیگ (ن)کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر تیزی سے کام شروع کر کے مسلم لیگ ن کی حکومت نے پاکستان کی قسمت بدلنے کی جدوجہد کا آغاز کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے معاشی قوت بنے گا۔ ترقی اور بے لوث عوامی خدمت مسلم لیگ ن کی حکومت کی پہچان ہے اور ہماری تمام تر توجہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی پر مرکوز ہے۔ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ عوامی اور ملکی مفا د میں ہی کام کیا ہے۔ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھارہی ہے اور تمام وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر صرف کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کی تیز رفتار ترقی‘ عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانے اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک کی ترقی اورخوشحالی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے سب کو ملکرکردارادا کرنا ہے اور آج پاکستان اس منزل کی جانب بڑھ رہا ہے جس کا خواب قائدؒ اور اقبالؒ نے دیکھا تھا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…