جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عاطف اسلم کے مداحوں کیلئے انتہائی بری خبر ۔۔۔ بھارت نے بجلی گرا دی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بولی وڈ اداکارہ یلینا ڈی کروز کے ہمراہ ترکی میں ایک میوزک ویڈیو شوٹ کی تھی، تاہم اس ویڈیو کی ریلیز بھی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث مشکلات کا شکار ہوگئی۔رپورٹس کے مطابق اس میوزک ویڈیو کی پروڈکشن انڈین میوزک لیبل ٹی سیریز نے کی ہے، جو اب پاکستان اور ہندوستان کے کشیدہ تعلقات کے باعث اسے ریلیز کرنے پر رضامند نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا ‘چونکہ اس ویڈیو میں ایک پاکستانی فنکار موجود ہے، لہذا اسے حالیہ دنوں میں ریلیز کرنے کا کوئی جواز نہیں، پروڈیوسرز کے پاس اس کے علاوہ اب کوئی راستہ نہیں کہ وہ ابھی اسے ریلیز نہ کریں، انہیں امید ہے کہ مستقبل میں چیزیں تبدیل ہوں اور اس ویڈیو کو ریلیز کیا جائے’۔ٹی سیریز کے ممبر ونود بھانوشالی کا کہنا تھا کہ ‘ابھی اس میوزک ویڈیو کو ریلیز کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، جب بھی ہم کوئی گانا ریلیز کرتے ہیں، پہلے سے اس کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے، تاہم ابھی اس کے حوالے سے کچھ نہیں سوچا گیا’۔اس ویڈیو کی ہدایات اور کوریوگرافی احمد خان نے دی ہے، جس کی شوٹنگ ترکی کے قدیم ترین شہر افسس میں کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…