لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان اور یو اے ای کے مابین ہونے والے ون ڈے اور ورلڈ کپ میچز میں پاکستان ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔ پاکستان کی ٹیم نے یو اے ای کی ٹیم کے خلاف اب تک دو ون ڈے میچز کھیلے ہیں جن میں سے دونوں میں گرین شرٹس نے فتح حاصل کی اور یو اے ای کی ٹیم کو ئی میچ نہیں جیت سکی۔ ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں دونوں ٹیموں کے مابین24فروری 1996کو گوجرانوالہ کے جناح سٹیڈیم میں واحد ون ڈے میچ کھیلا گیا جو کہ پاکستان ٹیم نے9 وکٹوں سے جیتا تاہم ٹاس کے معاملے میں دونوں ٹیمیں برابر ہیں۔دونوں ٹیموں نے دو ون ڈے میچز میں ایک ایک بار ٹاس جیتا۔ دونوں ٹیموں کے مابین ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2015کا پول بی کا میچ آج بدھ کی صبح میکلئن پارک نیپئرمیں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیم نے پول میں اب تک تین میچز کھیلے جن میں سے دو ہارے ایک میں فتح حاصل کرکے دو پوائنٹ حاصل کئے ہوئے ہیں جبکہ یو اے ای کی ٹیم نے تین میچز کھیلے اور تینوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ون ڈے اور ورلڈ کپ میچز میں گرین شرٹس کا پلڑا بھاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ
-
سعودی عرب کے ورک ویزے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !
-
پنجاب حکومت نے گندم کی ریلیز پرائس مقرر کر دی



















































