منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شیخ رشید بیچ میں نہ آتے تو کیا ہوتا ؟ سپریم کورٹ نے تعریف کر دی ‎

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے سیاسی راہنماؤں کو احاطہ عدالت میں میڈیا سے بات کرنے سے روک دیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل سلمان بٹ نے عدالت عظمی سے استدعا کی ہے کہ سیاسی رہنماؤں کو سپریم کورٹ کے احاطہ میں میڈیا گفتگو سے روکا جائے ۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل سلمان بٹ نے سپریم کورٹ سے استدعا کی

کہ سیاسی رہنماؤں کو احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرنے سے روکا جائے چیف جسٹس نے کہا کہ آرٹیکل 19 کا اعادہ سے میڈیا کے اختیارات کمنہیں کریں گے یہ زیر سماعت مقدمہ ہے اس پر بحث نہیں ہونی چاہئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر پابندی لگانے کا نہیں کہہ رہے لیکن میڈیا اپنی ذمہ داری کاخود احساس کرے ۔بعض میڈیا اینکرز تو کیس پر فیصلہ دے چکے ہیں میڈیا ہی تبصروں سے عدالتی کارروائی متاثر ہو سکتی ہے چیف جسٹس نے ایک شعر بھی پڑھا ۔ آپ ہی اپنی اداؤں پر ذرا غور کریں ، کچھ ہم نے کہا

کہ تو آپ کو شکایت ہو گی ۔جسٹس عظمت سعید نے کہاکہ سیاسی رہنماؤں کو سپریم کورٹ کے احاطے میں پریس کانفرنسز کرنے سے گریز کرنا چاہئے ہم نے گزشتہ دنوں دیکھا کہ احاطہ عدالت میں لڑائی ہونے والی تھی شکر ہے شیخ رشید بیچ میں آ ئے اور بچ بچاؤ کرا لیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…