پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

کراچی دنیا کا سستا ترین شہر بن گیا

datetime 3  مارچ‬‮  2015 |

لندن(نیوز ڈیسک)معروف انگریزی جریدے اکانومسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق کراچی 2015 میں دنیا کا سستا ترین شہر ہے۔اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ (ای آئی یو) کی رپورٹ دنیا بھر کے 133 شہروں کے سروے پر مبنی ہے جس میں روزمرہ کی اشیاء4 ضرورت ، بجلی اور گیس جیسی بنیادی سہولیات اور گھریلو خادموں، نجی سکولوں اور ٹرانسپورٹ جیسی خدمات کی قیمتوں کی بنیاد پر ان شہروں کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔درجہ بندی کے مقصد سے نیویارک کو سو پوائنٹس کے ساتھ نقطہ آغاز بناتے ہوئے اس کے اوپر یا نیچے 131 شہروں کے درجات مقرر کیے جاتے ہیں۔کراچی کے بعد سستے ترین شہروں میں بالترتیب بھارت کا شہر بنگلور، وینیزویلا کا شہر کراکس، بھارت کے شہر ممبئی اور چنائی شامل ہیں۔اس کے بر عکس 2014 کی طرح اس سال بھی سنگاپور دنیا کا مہنگا ترین شہر قرار پایا ہے۔اس کے بعد بالترتیب فرانس کا دارالحکومت پیرس، ناروے کا دارالحکومت اوسلو، سوئٹزرلینڈ کا شہر زیورخ اور آسٹریلیا کا شہر سڈنی شامل ہیں۔سنگاپور میں بنیادی اشیا خورد و نوش نیو یارک سے 11 فیصد مہنگی جبکہ کپڑے 50 فیصد زیادہ مہنگے ہیں۔یاد رہے کہ 2011 اور 2012 میں بھی اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ نے کراچی کو دنیا کا سستا ترین شہر قرار دیا تھا جبکہ 2014 میں کراچی دوسرے اور ممبئی پہلے نمبر پر رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…