جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

ملازمین کی نجی زندگی میں مداخلت ،نیاقانون منظوری کےلئے پیش ،تفصیلات منظرعام پرآگئیں 

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ملازمین کوذہنی طورپرپرسکون رکھنے کےلئے ایک نیا قانون کی منظوری کےلئے پیش کیاگیاہے ۔ ۔تفصیلات کے مطابق فرانس کی قومی اسمبلی میں ایک نیا قانون منظوری کے لئے پیش کیاگیاہے جس کے مطابق ایسی کوئی بھی کمپنی جس کے 50 یا زیادہ ملازم ہوں وہ ملازمت کے اوقات ختم ہونے کے بعد اپنے ملازمین سے رابطہ نہ کرنے اور ان کی نجی زندگی میں خلل نہ ڈالنے کی پابند ہوگی۔

فرانسیسی قومی اسمبلی کے رُکن اور اس قانون کے حامی بینوئٹ ہامون کا کہنا ہے کہ متعدد نفسیاتی اور معاشرتی مطالعوں سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ جب اوقاتِ ملازمت کے بعد کمپنی ذمہ داران اپنے ملازمین سے رابطہ کرکے انہیں کاموں کی یاد دلاتے ہیں تو اس کے نتیجے میں نہ صرف ان کی نجی زندگی میں دخل اندازی ہوتی ہے بلکہ ملازمین کی جسمانی اور ذہنی صحت پر بھی شدید منفی اثرات پڑتے ہیں، اگر یہ سلسلہ جاری رہے تو ملازمین ڈپریشن سمیت کئی نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں، انہیں جسمانی امراض بھی لاحق ہوسکتے ہیں جب کہ ان کی نجی زندگی بھی (فرصت کے اوقات میں کام کی فکر اور بے آرامی کے باعث) تباہ ہوکر رہ جاتی ہے۔

واضح رہے کہ فرانس میں اس بات کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے کہ اوقاتِ ملازمت کے بعد لوگ اپنی نجی زندگی سے لطف اندوز ہوں، اپنے بیوی بچوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ بھرپور وقت گزاریں تاکہ تازہ دم ہوکر کام پر واپس آئیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہاں کمپنیاں اپنے ملازمین کو سال میں 30 عمومی چھٹیاں جب کہ اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے 16 اضافی چھٹیاں سالانہ دیتی ہیں لیکن کمپنی ذمہ داران و مالکان میں اوقاتِ کار کے بعد (یا چھٹیوں کے دنوں میں) ملازمین کو فون یا ای میل کرکے کام کی یاد دلانے کا رجحان مسلسل بڑھ رہا ہے جس سے ملازمین کی نجی زندگی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی کارکردگی بھی متاثر ہورہی ہے۔ اس تناظر میں یہ قانون خوش آئند قرار دیا جارہا ہے اور امید ہے کہ بہت جلد منظور ہوکر نافذالعمل بھی ہوجائے گا اوراس قانو ن پرفرانس کے کئی حلقوں نے خوشی کااظہارکیاہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…