فیصل رضا عابدی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ سینئر سیاستدان نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

6  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر مملکت نبیل گبول نے کہا ہے کہ پولیس کے پاس ضرور کوئی ایسی انٹیلی جنس رپورٹس ہوں گی جن کی بنا پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی کو گرفتار کیا گیا۔نجی ٹی وی پروگرام میں کراچی کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول کا کہنا تھا کہ ‘پولیس نے کسی اور کو کیوں گرفتار نہیں کیا، لہٰذا وہ بہتر جانتے ہیں کہ آیا ایسے کون سے ثبوت ہیں جن پر فیصل رضا عابدی کی گرفتاری عمل میں آئی’۔انھوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی شہر میں گذشتہ تین سالوں میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے بہت کام کیا ہے، لیکن ہوسکتا ہے کہ اب وہ جرائم پیشہ عناصر ایک مرتبہ پھر سے سرگرم ہوں جوکہ کہیں چھپے ہوئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ شہر کے حالات پر وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایک ہم اجلاس ہوا ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ ان عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوجائے گا۔شہر میں ایک بار پھر سے فرقہ وارانہ واقعات کی بڑھتی لہر سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے نبیل گبول کا کہنا تھا کہ بہت سے عناصر ایران اور بھارت کی سرحدوں سے اس کوشش میں مصروف ہیں کہ کسی طرح بلوچستان اور کراچی میں اس قسم کے فرقہ وارانہ واقعات کو پھیلایا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بارے میں سب کو معلوم ہے کہ وہ بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ سے فنڈننگ حاصل کرے اسی کے کہنے پر جنوبی افریقہ سے لوگوں کو کراچی بلاتی ہے جس سے یہاں پر حالات کو خراب کیا جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا عسکری ونگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار تو ضرور ہے، لیکن وہ پوری طرح سے ختم نہیں ہوا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…