جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

’’افسوسناک خبر ‘‘ اہم ملک کا شہزادہ حادثے میں ہلا ک

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لندن( آن لائن ) برطانیہ میں سائیکلنگ کرتے ہوئے ایک حادثے کے نتیجے میں اطالوی شہزادہ اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔تفصیلات کے مطابق یہ سانحہ نائٹ برج ٹیوب سٹیشن میں پیش آیا جہا ں 21 سالہ اطالوی شہزادہ ‘کورسینی‘ سائیکلنگ کرتے ہوئے لاری کے وہیل تلے آگیا۔فلیپو کورسینی نامی یہ شہزادہ فلورنس کے قدیم شاہی خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور اس کا نسب پوپ کلیمنٹ ہشتم سے جاملتا ہے جو کہ اٹلی کا ایک تاریخی کردا ر ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق شہزادہ سائیکل چلاتے ہوئے حادثاتاً لاری کے وہیل تلے آگیااور لاری اسے تیس یارڈز کے فاصلے تک گھسیٹتی ہوئی ساتھ لے گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق طبی امداد محض تین منٹ کے اندر پہنچ گئی تھی تاہم زخموں کی نوعیت اتنی شدید تھی کہ کورسینی جائے وقوعہ پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔واضح رہے کہ رواں سال یہ اپنی نوعیت کا آٹھواں واقع ہے اور اس سے قبل بھی ساتھ افراد اسی قسم کے حادثات میں اپنی جان کی بازی ہارچکے ہیں۔کورسینی کے ایک ہم جماعت نے تدفین کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے لیے یہ خبر اندوہناک تھی‘ وہ کلا س میں میرے برابر ہی بیٹھتا تھا اور ہم ہر روز صبح اس کی کتابیں سنبھالتے ہی دیکھتے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…