سپریم کورٹ میں کارروائی کے ڈر سے حکومت دستاویزات میں گڑبڑ کر رہی ہے

3  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت دستاویزات میں گڑبڑ کر رہی ہے، نیب اورایف آئی اے نے جعلی دستاویزات جمع کروائی ہیں اٹارنی جنرل ایک خاندان کا مقدمہ کیوں لڑ رہے ہیں اٹارنی جنرل پر اعتراض اٹھائینگے سات ماہ سے پاناما کی بات ہورہی ہے نوازشریف کی جانب سے مزید ٹائم مانگا جارہا ہے نواز شریف کیوں بھاگ رہے ہیں ؟۔جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ سات ماہ سے پانا ما کی بات ہورہی ہے اور آج مزید ٹائم مانگا جارہا ہے عدالت نے نواز شریف کے بچوں سے جواب مانگا تھا نواز شریف کا جواب آگیا ہے اصل ایشو بچوں کا ہے بچوں کا جواب آنا تھا انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر کہا ہے احتساب کیلئے تیار ہیں مگر آج وہ کیوں بھاگ رہے ہیں عمران خان نے کہاکہ نواز شریف کے درباریوں نے کہا تھا کہ وہ اس معاملے میں عدالتی کارروائی پر سوال نہیں اٹھائیں گے تاہم اٹارنی جنرل نے دائرہ کار پر اعتراض کیا جسے عدالت نے مسترد کردیا۔عمران خان نے کہاکہ اٹارنی جنرل بتائیں آپ نواز شریف کے خاندان کے ملازم ہیں ۔ آپ پاکستان کے عوام ٹیکس سے پیسے لے رہے ہیں اٹارنی جنرل ہمارے پیسے پر کام کرتا ہے تو پھر وہ کیوں ایک خاندان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ ہم اٹارنی جنرل پر اعتراض اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دستاویزات میں گڑبڑ کر رہی ہے، نیب اورایف آئی اے نے جعلی دستاویزات جمع کروائی ہیں۔ ہم نے نہیں حکومت نے قوم کو پریشان کیا ہے۔ کیس چلے گا تو معلوم ہوگا کہ ہم انتشار پھیلا رہے تھے یا نہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…