جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

چوہدری نثارنے ہی وزیراعظم پر سنگین الزام عائد کر دیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پولیس اور ایف سی اہلکاروں سے اپنے خطاب میں نواز شریف پر سنگین الزام لگا دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پولیس لائن میں ایف سی اور پولیس اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے جب سے وکلاء کی جدوجہد شروع ہوئی اس دن سے لے کر اب یہ تماشا دنیا دیکھتی تھی کہ ڈنڈا مظاہرین پیچھے پیچھے ہوتے تھےا ور پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکار آگے آگے بھاگ رہے ہوتےتھے اور اس طرح ریاست کی عملداری چیلنج ہوتی تھی مگر آج پہلی دفعہ ہم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عملداری کو یقینی بنایا ہے اور اس بات کو ثابت کیا ہے کہ کوئی بھی ہو قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچ نہیں سکتا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس لائن میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے احتجاجی سیاست اور دھرنوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے قانون کی عملداری کو یقینی بنایا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء جدوجہد سے اب تک دنیا ہمیشہ یہ دیکھتی تھی کہ ڈنڈا بردار مظاہرین نے پولیس والوں کو آگے لگایا ہوتا تھا جس سے دنیا بھر میں ملک کی بے عزتی ہوتی تھی ۔ اس طرح انہوں نے براہ راست نواز شریف پر ہی ایک سنگین الزام عائد کر دیا ہے کیونکہ وکلاء تحریک کی قیادت میاں محمد نواز شریف نے ہی کی تھی اور وکلاء کے ساتھ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ بھی کیا تھا جس کے بعد اس وقت کی حکومت نے چیف جسٹس کو بحال کر دیا تھا۔ چوہدری نثار علی خان کے اس بیان سے نواز شریف پر واضح الزام جا رہا ہے کہ انہوں نے حکومتی سیکیورٹی اداروں کے خلاف تشدد کا آغاز کیا ہے اور انہوں نے حکومتی انتظامی اداروں کے خلاف پر تشدد مظاہروں کا آغاز کیا تھا جسے کئی برس بعد اب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس روایت کو ختم کر دیا ہے اور اب کوئی بھی مسلح جتھوں کے ساتھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر دباؤ نہیں ڈال سکتا ۔

موضوعات:



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…