جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’یہودیوں کا مسجد اقصیٰ پر قبضہ ‘‘ قبلہ اول کے امام نکل پڑے ۔۔ بڑی اپیل کر دی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رام اللہ( آن لائن )فلسطین کے ممتاز عالم دین، سپریم علماء4 کونسل کے چیئرمین اور مسجد اقصیٰ کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیا ہے کہ وہ بیت المقدس کو پنجہ یہود سے آزاد کرانے کے لیے قائدانہ کردار ادا کرے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مطابق الشیخ عکرمہ صبری نے ان خیالات کا اظہار مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں قائم کردہ ’او آئی سی‘ کے نمائندہ دفتر کے دورے کے دوران کیا۔ انہوں نے فلسطین میں او آئی سی کے نمائندہ دفتر کے قیام کی مساعی کو سراہا۔اس موقع پر الشیخ عکرمہ صبری نے اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندوں اور مقامی قیادت کو مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کو لاحق خطرات سے بھی آگاہ کیا۔
الشیخ عکرمہ صبری نے قبلہ اول کے بارے میں اقوام متحدہ کی تنظیم ’یونیسکو‘ کی طرف سے جاری کردہ تاریخی فیصلے کو مسلمانوں اور اسلام کی فتح عظیم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیسکو نے القدس اور مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کی ملکیت کا دعویٰ باطل قرار دے کر یہ ثابت کیا ہے کہ القدس اور دیگر تمام مقدس مقامات پر اسرائیل کا قبضہ ناجائز اور باطل ہے۔انہوں نے او آئی سی پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول کے بارے میں جاری کردہ یونیسکو کے فیصلے کو ثمر آور بنانے کے لیے موثر اقدامات کرے اور دفاع قبلہ اول اور القدس کو اسرائیلیوں سے آزاد کرانے کے لیے اپنا قائدانہ کردار ادا کرے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…