رائے ونڈ (این این آئی )تبلیغی جماعت کا عالمی اجتماع آج سے رائے ونڈ میں شروع ہو گا ،انتظامات مکمل پانچ لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ،اہم شخصیات کے لئے حلقہ خواص ختم کردیا گیا ،اہم شخصیات اپنے آبائی حلقوں میں قیام کرینگی ،غیر ملکی مہمانوں کیلئے حلقہ بیرون قائم کردیا گیا ،سرکاری اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ ،کوئٹہ سے خصوصی ٹرین زائرین کو لیکر آج پہنچے گی ،ریل گاڑیوں کے سٹاپ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کا عالمی سہ روزہ اجتماع کا پہلا مرحلہ آج سے رائے ونڈ کے وسیع وعریض میدانوں میں بعد از نماز عصر شروع ہو کر اتوار کی صبح اختتامی دعا پر اختتام پذیر ہو گا
اجتماع میں شرکت کیلئے 100سے زائد ممالک کے مندوبین رائے ونڈ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں فضائی کمپنیوں اور پاکستان ریلوئے کی طرف سے زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ریلوئے جنکشن پر مقامی جماعت کی طرف سے استقبالیہ کیمپ بھی قائم کردیا گیا ہیں جہاں وضو ،غسل اور نماز کی سہولت کے ساتھ ساتھ کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے امسال اجتماع کے انتظامات کو بہتر اور مثالی بنانے کیلئے تمام سرکاری اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں
ہنگامی حالات سے نبٹنے کیلئے 1122ریسکیو سمیت دیگر فلاحی اداروں کی ایمبولینس مقامی ہسپتالوں میں موجود ہیں پولیس کی اضافی نفری پنڈال کے اردگر تعینات کردی گئی ہیں چاروں اطراف میں مورچے بنا دئیے گئے ہیں سول کپڑوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں ملک کی اہم شخصیات کے قیام وطعام کیلئے حلقہ خواص قائم ہوتا تھا جو امسال ختم کرکے اہم شخصیات کو انکے آبائی شہروں کے حلقوں میں ٹھہرانے کا فیصلہ کیا گیاریلوئے حکام نے اکبر ایکسپریس کا روٹ تبدیل کرکے فیصل آباد کی بجائے رائے ونڈ خانیوال روٹ پر کردیا ہے تاکہ مسافروں کی کثیر تعداد کو بہتر سفری سہولیات میسر آسکیں اجتماع اتوار کی صبح امیر جماعت حاجی عبدالوہاب کی اختتامی دعا پراختتام پذیر ہو گا ۔
آج سے رائیونڈ کے اجتماع کا آغاز۔۔۔ کیا اہم اور بڑی تبدیلی کر دی گئی ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
سکولوں کےحوالے سے ایک اوراہم فیصلہ
-
آسان شرائط پر قرض، کم آمدن والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے نویں اور آخری سپیل بارے الرٹ جاری کردیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا



















































