پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت افتخارچوہدری کی بلٹ پروف گاڑی کے اخراجات برداشت کررہی ہے،سینٹ میں رپورٹ پیش

datetime 3  مارچ‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارت قانون و انصاف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سرکاری بلٹ پروف گاڑی استعمال کررہے ہیں جس کے پٹرول اور دیکھ بھال کے اخراجات بھی وزارت ہی برداشت کر رہی ہے۔چیرمین نیئرحسین بخاری کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس کے دوران وزارت قانون وانصاف کی جانب سے ریٹائرڈ چیف جسٹس صاحبان سے متعلق تحریری جواب ایوان میں پیش کیا گیا۔ جس میں بتایا گیا کہ 1985 سے اب تک 12 چیف جسٹس صاحبان ریٹائر ہوچکے ہیں۔ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری 6 ہزار سی سی بلٹ پروف گاڑی استعمال کررہے ہیں جس کے پٹرول اور دیکھ بھال کے اخراجات وزارت قانون و انصاف برداشت کررہی ہے۔ انہیں یہ مراعات اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد دی جا رہی ہیں۔سینیٹرسعید غنی نے کہا کہ 1985 سے ریٹائرہونے والے تمام چیف جسٹس صاحبان کے نام اور ان کو دی جانے والی مراعات ایوان میں پیش کی جائیں، عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ چیرمین سینیٹ اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کرنے کے لئے رولنگ دیں، جس پر چیرمین سینیٹ نے اٹارنی جنرل سے کل ہی سپریم کورٹ سے جواب لے کر ایوان کو آگاہ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…