ہفتہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2026 

تبلیغی جماعت کا رائے ونڈ میں عالمی اجتماع،انتظامات مکمل ،تفصیلات جاری

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

رائے ونڈ (این این آئی )تبلیغی جماعت کا عالمی اجتماع آج بروز ( جمعرات ) سے رائے ونڈ میں شروع ہو گا ،انتظامات مکمل پانچ لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ،اہم شخصیات کے لئے حلقہ خواص ختم کردیا گیا ،اہم شخصیات اپنے آبائی حلقوں میں قیام کرینگی ،غیر ملکی مہمانوں کیلئے حلقہ بیرون قائم کردیا گیا ،سرکاری اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ ،کوئٹہ سے خصوصی ٹرین زائرین کو لیکر آج پہنچے گی ،ریل گاڑیوں کے سٹاپ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کا عالمی سہ روزہ اجتماع کا پہلا مرحلہ آج سے رائے ونڈ کے وسیع وعریض میدانوں میں بعد از نماز عصر شروع ہو کر اتوار کی صبح اختتامی دعا پر اختتام پذیر ہو گا

اجتماع میں شرکت کیلئے 100سے زائد ممالک کے مندوبین رائے ونڈ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں فضائی کمپنیوں اور پاکستان ریلوئے کی طرف سے زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ریلوئے جنکشن پر مقامی جماعت کی طرف سے استقبالیہ کیمپ بھی قائم کردیا گیا ہیں جہاں وضو ،غسل اور نماز کی سہولت کے ساتھ ساتھ کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے امسال اجتماع کے انتظامات کو بہتر اور مثالی بنانے کیلئے تمام سرکاری اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں

ہنگامی حالات سے نبٹنے کیلئے 1122ریسکیو سمیت دیگر فلاحی اداروں کی ایمبولینس مقامی ہسپتالوں میں موجود ہیں پولیس کی اضافی نفری پنڈال کے اردگر تعینات کردی گئی ہیں چاروں اطراف میں مورچے بنا دئیے گئے ہیں سول کپڑوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں ملک کی اہم شخصیات کے قیام وطعام کیلئے حلقہ خواص قائم ہوتا تھا جو امسال ختم کرکے اہم شخصیات کو انکے آبائی شہروں کے حلقوں میں ٹھہرانے کا فیصلہ کیا گیاریلوئے حکام نے اکبر ایکسپریس کا روٹ تبدیل کرکے فیصل آباد کی بجائے رائے ونڈ خانیوال روٹ پر کردیا ہے تاکہ مسافروں کی کثیر تعداد کو بہتر سفری سہولیات میسر آسکیں اجتماع اتوار کی صبح امیر جماعت حاجی عبدالوہاب کی اختتامی دعا پراختتام پذیر ہو گا ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…