اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخواکے وزیراعلی پرویزخٹک نے تلاش ورثاکااعلان کرکے سب کوحیران کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزوزیراعلی پرویزخٹک اسلام آبادمیں جانے کی کوشش میں صوابی کیمپ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کررہے تھے
تواس دوران انہوں نے اعلان کیاکہ
صوابی بیس کمیپ میں کارکنوں سے خطاب کردوران وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے تلاش ورثاء کا اعلان کرکے بتایاکہ یہاں پرپارٹی کے ایک کارکن نے ایک شناختی کارڈ، ایک قیمتی موبائل فون اور پیسوں سے بھرایک بٹوا لامجھے یہاں سے لاکردیاہے اورانہوں نے اعلان کیاکہ جس بھی شخص کابھی یہ قیمتی سامان ہووہ لے جائے ۔پرویزخٹک نے اس موقع پرکہاکہ اگرکوئی وارث نہ ملاتوشناختی کارڈپرلکھے گئے ایڈریس پرسامان بھیجوادیاجائے گااوراس موقع پروزیراعلی نے پارٹی کارکن کی ایمانداری کوسراہااوراس کوشاباش دی ۔