منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستانی ڈرائیور کو کروڑ پتی سعودی اہلیہ سے حصہ مانگنا مہنگا پڑ گیا ، خاتون کے اہل خانہ نے بڑا اقدام اٹھا لیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن)پاکستانی ڈرائیور نے وفات پانے والی اپنی کروڑ پتی کفیلہ سے شادی کے ثبوت پیش کرتے ہوئے اس کی شرعی میراث میں حصہ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا عر ب میڈیا کے مطابق پاکستانی ڈرائیور کی جانب سے سعودی عرب کی فیملی کورٹ میں دائردرخواست میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے اپنی کروڑ پتی کفیلہ کے ساتھ شادی کر رکھی تھی۔ مدعی نے کروڑ پتی کفیلہ سے شادی کی دستاویزات اور دیگر ثبوت پیش کرتے ہو ئے عدالت سے استدعا کی کہ اس کی کروڑ پتی [اہلیہ] جو اس کی کفیلہ بھی رہی ہے، لہذا اسے اس کی وراثت سے حصہ دلوائے۔پاکستا نی ڈرائیوراور سعودی کروڑ پتی خاتون کے مبینہ شوہر کا کہنا ہے کہ اس نے کئی سال قبل سعودی عرب میں ایک دولت مند خاتون کے ہاں بہ طور ڈرائیور ملازمت شروع کی تھی۔ بعد ازاں دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ شادی ہونے کے کچھ عرصے بعد ان میں ناراضی ہوگئی تھی مگر بیوی کو طلاق نہیں ہوئی اور وہ اسی طرح فوت ہوگئی تھی۔کروڑوں ریال مالیت کا ترکہ چھوڑ کر فوت ہونے والی خاتون کے اقارب کا کہنا ہے خاتون کو لاحق بیماری میں شدت کی ایک وجہ شوہر کی لاپرواہی بھی تھی جس کے نتیجے میں وہ جاں بر نہ ہوسکی۔ خاتون کے اہل خانہ نے پاکستانی شہری پر خاتون کے قتل کا سبب بننے کا الزام عاید کرتے ہوئے اس کے خلاف عدالت میں جوابی دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے.

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…