بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

نواز شریف خوشی سے نہال ‘ چوہدری نثار کو تھپکیاں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا ہوتا رہا؟ بڑی خبر

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر حملے کے شہداء اور گڈانی شپ یارڈ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی‘ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے اسلام آباد لاک ڈاؤن سے موثر طریقے سے نمٹنے پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی کوششوں کو سراہا۔ بدھ کو وزیراعظم میاں نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت پیر امین الحسنات نے تلاوت کلام پاک کی۔ اس کے بعد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملے میں شہید ہونے والوں کے لئے خصوصی دعا کی گئی جبکہ گڈانی شپ یارڈ حادثے میں جاں بحق افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وفاقی کابینہ نے اسلام آباد لاک ڈاؤن سے موثر طریقے سے نمٹنے پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی کوششوں کی تعریف کی۔اس موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے ریاست کے تحفظ کے لئے اپنا فرض موثر طریقے سے انجام دیا۔ ریاست کی رٹ کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی اپنا کردار اچھے طریقے سے نبھایا جو کہ قابل تعریف ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت اور رہنمائی میں اپنا فرض ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن اور یلغار کے خلاف پولیس ‘ ایف سی ریاست اور قانون کی عمل داری کے لئے ڈٹی رہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے اعتماد اور حمایت پر ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…