اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اسلام آباد لاک ڈاؤن کا اعلان کرکے غلطی کی اور یہ لفظ انھیں خود ہی مہنگا پڑ گیا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ‘پیپلز پارٹی تو شروع دن سے یہی بات کررہی تھی کہ جلسے، جلوس ضرور کریں، لیکن اسلام آباد کو بند کرنا نامناسب طریقہ ہے’۔انھوں نے کہا کہ اگر عدالت مداخلت نہ کرتی تو تحریک انصاف بہت بڑے ٹکراؤ میں شامل ہونے جارہی تھی اور اگر لاک ڈاؤن کا اعلان نہ کیا گیا ہوتا تو ملک کی یہ صورتحال نہ ہوتی جو گذشتہ دنوں میں دیکھنے میں آئی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سب اپوزیشن جماعتوں کو چھوڑ کر اکیلے چلنے کا فیصلہ کیا جو ان کی دوسری بڑی غلطی تھی، کیونکہ طاقتور حکومتوں سے اس طرح تنہا ہو کر نہیں لڑا جاسکتا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ بات ماننی ہوگی کہ مسلم لیگ (ن) نہ صرف ہمارے اداروں بلکہ عدالیہ اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ انتہا پسندوں کی بھی پسندیدہ جماعت رہی ہے، لہذا تحریک انصاف نے جو راستہ اختیار کیا اْس سے وہ اپنے مطالبے کو نہیں منوا سکتے تھے۔قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ عمران خان کو ایک اور موقع ملا ہے اور امید کرسکتے ہیں کہ وہ آئندہ ایسی غلطی نہیں کریں گے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے بعد حکومت اور تحریک انصاف سے تحقیقاتی کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنسز (ٹی او آرز) پر تحریری جواب طلب کرلیا۔عدالت میں کیس کی کارروائی پر دونوں فریقین نے اتفاق کیا جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بنی گالا میں ایک پریس کانفرس میں 2 نومبر کو دھرنے کے بجائے یومِ تشکر منانے کا اعلان کردیا۔
عمران خان کو لفظ ’’لاک ڈاؤن‘‘ استعمال نہیں کرنا چاہئے تھا بلکہ وہ یہ کام کر دیتے تو حکومت ۔۔ سینئر سیاستدا ن کا بڑاانکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
سکولوں کےحوالے سے ایک اوراہم فیصلہ
-
آسان شرائط پر قرض، کم آمدن والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے نویں اور آخری سپیل بارے الرٹ جاری کردیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا



















































