ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی وزیراعظم کی تقریر کے دوران انڈین آرمی چیف کیساتھ وہ ہو گیا کہ فوجی سنبھالتے رہے

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی) تھکاوٹ سے چوربھارتی آرمی چیف بھارتی وزیراعظم مودی کی تقریر کے دوران گر پڑے،میڈیارپورٹس کے مطابق بڑھکیں مارنے کی شوقین بھارتی آرمی چیف کھڑے کھڑے لڑکھڑا گئے۔ہماچل پردیش کے پہاڑی علاقے میں بھارتی زیراعظم نریندر مودی دیوالی منانے کیلئے پہنچے اور فوجیوں سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ سہاگ ان کے پیچھے کھڑے تھے۔ اس دوران تھکاوٹ سے ان کے گٹے گوڈے جواب دے گئے اور ٹانگیں کانپنے لگیں تو وہ زمین پر گر گئے۔ فوجی اہلکار نے انہیں سنبھالا دیا اور وہ دوبارہ کھڑے ہوگئے۔
دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انڈیا کے اب تک کے سب سے زیادہ خبروں میں رہنے والے وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں ،چاہے سیلفی لینے کا معاملہ ہو یا گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کے قتل کا معاملہ مودی ہمیشہ خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔حال ہی میں مودی بھارت کی متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت کے ساتھ اپنے فارم ہاؤس پر پائے گئے ہیں،دونوں کے درمیان اس ملاقات کو انتہائی خفیہ رکھا گیاتھا۔ذرائع کے مطابق جب راکھی ساونت سے اس ملاقات کے بارے میں پوچھاگیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ایک نارمل میٹنگ تھی ہمارے درمیان کچھ بھی نہیں ہے۔جبکہ نریندر مودی کے ترجمان نے راکھی کے ساتھ ملاقات کی مکمل طور پرتردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی اور راکھی کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ پہلے راکھی ساونت اپنے لباس کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی تھیں،جس پر مودی کی تصویر آویزاں تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…