اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

موسم کی تبدیلی کے انسانی صحت پر اثرات

datetime 3  مارچ‬‮  2015 |

کراچی(نیوزڈیسک) ماہرین طب نے کہا ہے کہ کراچی میں موسم کی تبدیلی سے مختلف الرجی کے مسائل تیزی سے پھیل رہے ہیں، ان میں آنکھوں کی الرجی، سوزش، ناک، گلے کی الرجی جبکہ خشک اور سرد ہواﺅں کی وجہ سے نظام تنفس کے امراض میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے.خشک اور سرد موسم میں دمے کے مریضوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، کراچی میں گندگی اور کچرے سے اٹھنے والے تعفن نے بھی سانس لینا دوبھر کررکھا ہے، ماہرین طب نے کہاکہ سرد موسم میں گلے میں خراشیں،ناک اور گلے کی الرجی کے امراض سے محفوظ رہنے کیلیے ٹھنڈے پانی و مشروبات سے مکمل اجتناب کیا جائے، خشک موسم میں جلد خشک ہوجاتی ہے جومختلف امراض کا باعث بنتی ہے، سرداور گردآلود وخشک ہواﺅںکی وجہ سے سانس کے امراض اور پھیپھڑے بھی شدید متاثر ہوتے ہیں لہٰذا گرد آلودہ ہواﺅں میں غیر ضروری باہر نکلنے سے اجتناب کریں.دریں اثنا اوپتھل مولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان کے صدرڈاکٹر مصباح العزیز نے کہا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے باعث آئندہ چند روز میں آنکھوں کی الرجی ، سوجن ، آنکھوں سے پانی جاری رہنے سمیت آنکھوں کی دیگر بیماریاں پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں جن سے بچنے کے لیے عوام کو چاہیے کہ وہ ہاتھ، منہ اور آنکھیں صاف رکھیں،سوسائٹی کے تحت آنکھوں کے امراض پر 36ویں سالانہ سہ روزہ کانفرنس 6مارچ کو مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی، وہ پیر کوپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر طارق عزیز، ڈاکٹر سعید اقبال ودیگر بھی موجود تھے.ڈاکٹر مصباح العزیز نے کہا کہ6، 7اور 8مارچ کومنعقد ہونے والی سالانہ کانفرنس میں پاکستان بھرسے آنکھوں کے امراض کے ماہرین شرکت کریں گے، کانفرنس سے قبل ایک روزہ ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس آنکھوں کے امراض، اس سے بچاو¿ اور نئی تحقیق سے متعلق بہترین ثابت ہوگی، انھوں نے کہا کہ کراچی میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی آنکھوں کے مسائل بڑھ رہے ہیں، اس موسم میں ذیابیطس کے مریضوںکی آنکھیں متاثر ہونے کا زیادہ خدشہ ہے، اس لیے انہیں چاہیے کہ وہ خصوصی طور پر احتیاط کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…