واشنگٹن (آن لائن)امیریکن ایئر لائن کے ایک طیارے میں شکاگو کے اوہیئر ہوائی اڈے پر اڑنے سے قبل آگ لگ گئی جس سے 8 مسافر زخمی ہو گئے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بتیا کہ بوئنگ 767 طیارہ شکاگو سے میامی جا رہا تھا کہ اس کا ایک پہیہ پھٹ گیا جس سے اس کا انجن خراب ہو گیا۔ہوائی کمپنی نے کہا ہے کہ سات مسافر اور عملے کا ایک رکن اس واقعے میں زخمی ہو گئے اور انھیں ہسپتال لے جایا گیا ہے۔جہاز پر 161 مسافر اور عملے کے نو افراد سوار تھے۔امیریکن ایئرلائن نے ایک بیان میں کہا: ‘ہم اپنے مسافروں اور عملے کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور مسافروں کو اسی شام دوسرے جہازوں کے ذریعے میامی بھیج دیا جائے گا۔یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے کے قریب پیش آیا۔آگ بجھانے والے عملے نے کہا کہ تین بجے تک آگ بجھا دی گئی تھی۔اسی دوران کوریئر کمپنی فیڈایکس کے ایک جہاز میں فلوریڈا کے شہر فورٹ لاڈرڈیل میں اس وقت آگ لگ گئی جب اترتے وقت اس کی لینڈنگ گیئر نے کام کرنے چھوڑ دیا۔
امریکی جہاز میں آگ لگ گئی، کتنے افراد زد میں آئے ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی















































