اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات واہ کینٹ میں گرنے والی دو منزلہ رہائشی عمارت میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوئے۔ ریسکیو آپریشن میں خصوصی کٹر کا استعمال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ رات واہ کینٹ میں عمارت گرنے سے 8افرادجاں بحق ہوئے جبکہ عمارت کے ملبے سے4افرادکوزندہ نکال لیاگیا۔۔ گزشتہ رات مسلسل بارش کے باعث واہ کینٹ کے محلہ منیر آباد میں دو منزلہ رہائشی عمارت زمیں بوس ہو گئی تھی۔