کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ ورلڈ کپ میں بھارت کو من پسند وکٹیں فراہم کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم کئی ماہ سے آسٹریلیا میں موجود اور ورلڈ کپ سے قبل اس نے ایک میچ بھی نہیں جیتا تھا مگر پھر اچانک میگا ایونٹ میں اس نے دھڑا دھڑ کامیابیاں حاصل کرنا شروع کردیں۔ اس دوران اس نے نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی افریقہ جیسی ٹیم کو بھی پچھاڑ دیا۔ سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کودال میں کچھ کالا نظر آرہا ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ آئی سی سی نے بھارت کے میچز کیلیے ایسی پچز تیار کرائیں جوکہ اس کی مضبوط بیٹنگ کے لیے موزوں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اب تک کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میچز کا اگر جائزہ لیا جائے تو یہ بات صاف محسوس کی جاسکتی ہے کہ وہ ان پچز پر کھیلا جوکہ اس کی مضبوطی کے لیے سازگار رہیں۔سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ بھارت کے برعکس پاکستان کے میچز میں ایسی وکٹیں تیار کی جارہی ہیں جوکہ ان کے لیے پریشانی کا باعث بن رہی ہیں، زمبابوے سے میچ کو ہی دیکھ لیں وہ ’ڈبل پیس‘ وکٹ تھی، جس میں بہت زیادہ باو¿نس تھا جوکہ ہماری مضبوطی کے برعکس تھا، میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اس معاملے کو آئی سی سی کے سامنے اٹھائے اور جو کچھ ہورہا ہے اس کا سدباب کرے۔ سرفراز نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ میں یا تو پچز مکمل طور پر بیٹسمینوں کے لیے موزوں ہیں یا پھر ان سے صرف بولرز کو ہی معاونت حاصل ہوتی ہے۔
ورلڈ کپ میں بھارت کو من پسند وکٹیں فراہم کی گئی ، سرفراز نواز
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ
-
سعودی عرب کے ورک ویزے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !
-
پنجاب حکومت نے گندم کی ریلیز پرائس مقرر کر دی



















































