نیویارک: سوشل ویب سائٹس جہاں لوگوں کے درمیان رابطوں کا بہترین اور تیز ترین ذریعہ ہے وہیں یہ لوگوں کے درمیان لڑائی اورجھگڑوں کا بھی جنم دے رہا ہے اور اس کا ایک واقعہ امریکا میں پیش آیا جہاں فیس بک پر ہونے والی لڑکیوں کے دو گروپوں کی لفظی جنگ انہیں حقیقی میدان جنگ میں لے آئی اور اس کے نتیجے میں ایک لڑکی اپنی جان گنوا بیٹھی۔ امریکی میڈیا اور پولیس کے مطابق البامہ میں لڑکیوں کے 2 گروپوں کے درمیان فیس بک پر کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے سے زیادہ طاقتور ہونے کا دعویٰ کیا جب کہ ایک گروپ نے دوسرے کو چیلنج کرتے ہوئے اسے برمنگھم پارک آنے کی دعوت دی جسے دوسرے گروپ کی جانب سے قبول کرلیا گیا۔ فیس بک پر کئے گئے اس چیلنج کے مطابق دونوں گروپ اس مقام پر پہنچے، ویڈیو کیمرا لگا دیا گیا اور جس کے بعد زبردست جھگڑا ہوا جبکہ اس واقعے کی ویڈیو بھی فیس بک پر پوسٹ کردی گئی۔ ویڈیو کےمطابق ایک گروہ کی جانب سے 2 لڑکوں نے اچانک پستول نکالے اور فائرنگ شروع کردی جس میں ایک 14 سالہ لڑکی کیئرا اونا جان کی بازی ہار گئی جب کہ 2 لڑکیاں زخمی ہوکر اسپتال پہنچ گئیں۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث 2 مشتبہ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم ان کے نام صغیہ راز میں رکھے گئے ہیں جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک نوجوان کیئرایا اونا سے لڑنے والی لڑکی کا دوست ہے۔
فیس بک پر شروع ہونے والی لفظی جنگ نے لڑکی کی جان لے لی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سٹوڈنٹ لسٹ
-
سابق سینیٹر مشتاق احمد سے اہلیہ نے خلع حاصل کرلیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
آسٹریلیا کو شکست،پاکستان نےاوور 40 کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا
-
نامعلوم نمبر سے کال کرنے والے کی شناخت آسان! واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت، وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے خوشخبری سنادی
-
تمام بینک مسلسل 3 دن بند رہیں گے؟ اعلان ہوگیا
-
تعمیراتی کام کروانے والوں کے لیے خوشخبری!سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی
-
فیول سبسڈی اسکیم کب تک جاری رہے گی؟ وزیراعظم کا شہریوں کے لیے بڑا اعلان
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
’مقتول دوست خواب میں آکر سونے نہیں دیتا‘ قاتل گرفتاری دینے تھانے پہنچ گیا
-
گندم کی قیمت میں بڑی کمی، حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آگیا
-
3 ملکی ون ڈے سیریز جیتنے پر پاکستان کی رینکنگ میں بہتری



















































