اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے اگر سرکاری سکولوں میں اسلامیات اساتذہ کی پوسٹ بحال نہ کی اور سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق اردہ کو سرکاری زبان کا درجہ نہ دیا تو جماعت اسلامی حکومت سے علیٰحدہ ہو جائے گی۔سراج الحق نے ان خیالات کااظہار اضاخیل میں اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کو امریکہ کا اصطبل بنایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انگریزوں سے جاگیریں اور خطاب لینے والوں نے قوم پر جمود طاری کر دیا ہے جماعت اسلامی اس جمود کو توڑے گی اور اضاخیل کے اجتماع میں اتنی بڑی تعداد مرد و خواتین کے اجتماع سے اس جمود کو توڑنے کا آغاز ہو گیا ہے۔سراج الحق نے کہاکہ ہم ظلم کے اس نظام سے بغاوت کا اعلان کرتے ہیں اور جو لوگ اس بغاوت میں حصہ نہیں لیتے وہ بھی اس جرم میں شریک ہیں ۔انھوں نے کہا کہ دو فی صدمافیا نی98فی صد عوام کو یر غمال بنایا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف نے کامیاب وزیر خزانہ قرار دیا ہے کہ انھوں نے اپنے بچوں کا بیک بیلنس بڑا دیا ہے اور ملک کو 19ارب ڈالر کا مقروض کردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اپنے منشورکے مطابق ہرمطالبے کوپوراکرنے کےلئے ہرفورم استعمال کیاجائے گا۔
اسلام آباد دھرنا،عین موقع پر بڑے اتحادی کا جھٹکا،خیبرپختونخواحکومت لرز اُٹھی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
ای پاسپورٹ کا اجرا ! پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں گے؟
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
لندن میں دو نقاب پوشوں نے نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑدیے
-
پاکستان کے کن شہروں میں بارش ہوگی؟ اہم پیش گوئی جاری
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے



















































