عمران خان اور نوازشریف میں مُک مُکا،اصل کہانی کیا ہے؟خورشید شاہ ناقابل یقین تفصیلات سامنے لے آئے

23  اکتوبر‬‮  2016

سکھر(این این آئی)قو می اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے ایک بار پھر عمران خان کو نواز شریف کا سب سے بڑا سپورٹر قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی غلط پا لیسیوں کی وجہ سے نواز شریف مضبوط ہو رہے ہیں وہ دھرنے کے ذریعے ڈبل گیم کھیل رہے ہیں ان کا گیم اچھا ہے جس میں وہ گرفتاربھی ہو سکتے ہیں اگر گرفتار ہوئے تو پھر کہیں گے کہ وہ کامیاب ہو گئے اور وہ چاہتے ہیں کہ انہیں گرفتار کر لیا جا ئے تاکہ انہیں سیا سی فائدہ ہویہ کھیل عمران خان ہی کھیل سکتے ہیں پیپلزپارٹی نے نہ کبھی یہ گیم کھیلا ہے اور نہ ہی کھیلے گی سیاستدانوں کا کام عوام کوریلیف دینا ہے تکلیف دینا نہیں ہے بات منوانے کے لیے دھرنے کے علاوہ پارلیمنٹ سمیت اور بھی راستے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرمیں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلاول بھٹو کی جانب سے پیش کیے گئے چار نکات پر بات کرے تو کرنے کیلیے تیار ہیں سیاست میں بات چیت سے انکار جمہو ریت کی نفی ہے اگر حکومت نے چارنکات پر پیش رفت نہ کی تو سات نومبر کو لانگ مارچ کا اعلان کریں گے ان کا کہنا تھا پانامہ کے معاملے پر گیند حکومت کی کورٹ میں ہے اور نوازشریف کے لیے موقعہ ہے کہ وہ عدالت میں پیش ہوں میں پانامہ لیکس والا نہیں میرا صرف ایک اکاؤنٹ ہے انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق اور اسحاق ڈار نے ملنے کے لیے رابطہ کیا ہے اور میں نے ان سے کہا ہے کہ وہ جب چاہیں مل سکتے ہین ان کا کہنا تھا کہ ملک میں غریبوں کی مدد کے نام پر ڈگڈگی بجا ئی جا رہی ہے لو گوں سے روزگار چھینا جا رہا ہے ملک میں ایسے لوگ بھی ہیں جن کو ایک وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ہے عوام حکومت سے امید نہ رکھیں خود ہا تھ پیر ما ریں ہم آگے جانے کے بجا ئے پیچھے جا رہے ہیں ان کاکہنا تھا کہ کراچی میں سولہ اکتوبر کو سرپرائیز دے چکے ہیں اور اب پنجاب میں سرپرائز دیں گیہم نے کبھی پرتشدد احتجاج نہیں کیا ہیاور کبھی ایسا احتجاج نہیں کیا جس سے عوام کو مشکلات ہوں حکومت کی مدت پو ری کرنے کے حوالے سے مجھے خوف ہورہا ہے کیونکہ حالات ہی ایسے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس بل پر تمام اپوزیشن جما عتیں متفق ہیں ہم نے ملک میں جمہو ریت کے لیے بڑی قربانیان دی ہیں اور ضیاء4 الحق اورایوب خان کے دور میں کوڑے کھا ئے ہیں اور اگر اب بھی جمہورہت پر بات ہو ئی تو ہم آگے ہونگے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…