جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

احمد شہزاد اور انجلینا جولی؟ یہ کیا خبر آگئی ؟

datetime 24  اکتوبر‬‮  2016 |

لاہور (این این آئی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بلے باز احمد شہزاد انجینا جولی کے مداح نکلے ٗ پسندیدہ فٹ بال کلب اور فیورٹ خوش لباس کھلاڑی کے نام بھی بتا دیئے ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز احمد شہزاد ٹویٹر پر اپنے مداحوں سے ہم کلام ہوئے تو اپنی پسند ناپسند کے حوالے سے انکشافات کئے اور اپنے پسندیدہ اداکار، پسند یدہ فٹ بال کلب اور فیورٹ خوش لباس کھلاڑی کے نام بھی بتا دیے۔نوجوان بلے باز کے ایک مداح نے پوچھا کہ کہ پہلی دفعہ آپ کا دل کس پر آیا تو انھوں نے جواب دیا کہ ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی پر ان کا پہلی دفعہ دل آیا تھا۔احمد شہزاد نے ایک اور مداح کے سوال پر جواب دیا کہ پاکستان کے عظیم باؤلر وسیم اکرم ان کے فیورٹ پاکستانی کھلاڑی ہیں اور شاہد آفریدی ان کے پسندیدہ آل راؤنڈر ہیں۔کرکٹ کے مداحوں نے احمد شہزاد سے فٹ بال کے حوالے سے پوچھا جس پر انھوں نے انگلینڈ کے مشہور کلب مانچسٹریونائیٹڈ کو اپنا پسندیدہ فٹ بال کلب قرار دیا۔فٹ بال کے مداحوں میں رونالڈو میسی دو ایسے نام ہیں جو ہمیشہ موضوع بحث ہوتے ہیں اور اسی مناسبت سے ایک سوال احمد شہزاد سے ہوا کہ آپ پسندیدہ فٹ بالر میسی ہے یا پھر رونالڈو ہیں۔احمد شہزاد نے اپنا ووٹ رونالڈو کے حق میں دے دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر سے جب ان کی زندگی میں سب سے بڑی کامیابی کا پوچھا گیا جس پر انھوں نے فخریہ انداز میں اپنے وطن سے عقیدت کا اظہار کیا اور کہا کہ سبز شرٹ پہننا ان کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…