اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک سوزوکی نے 2018تک اپنے نئے شاہکار کی لانچ کا اعلان کر دیا ہے ۔ جس کے تحت اب سوزوکی 800سی سی مہران کی جگہ 660 سی سی الٹو کا نئی ڈیزائن میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ان معلومات کا اظہار قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیدوارمیں پاک سوزوکی کمپنی کے دورے کے دوران کیا گیا ۔ سینٹ کی قایمہ کمیٹی نے نئے ماڈل کی لانچ پر عالمی معیار کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔سینٹ میں یہ وفد ہدایت اللہ ، کلثوم پروین چوہدری تنویر اور خالدہ پروین پر مبنی تھا ۔ وزارت و پیدوار کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری شیر ایوب اور انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفسیر طارق چوہدری وفد میں موجود تھے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی نے نئے ماڈل کی لانچ کیلئے گاڑی کے پروزوں کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے ۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کمپنی کے دورے پر سوزوکی کے آئندہ مستقبل میں ہونے والے منصوبے کے متعلق بھی آگاہ کیا ہے۔