اسلام آباد (ایکسکلوژو رپورٹ) تحریک انصاف کےرہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ نواز شریف غلطی سے پاکستان میں پیدا ہوئے، انہیں بھارت میں پیدا ہونا چاہئے تھا ۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل پر معید پیر زادہ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کاہنا تھا کہ نواز شریف غلطی سے پاکستان میں پیدا ہوئے، انہیں بھارت میں پیداہونا چاہئے تھا ۔انہیں اب بتا دینا چاہئے کہ وہ آخر پاکستان سے کیا چاہتے ہیں ؟،ان کاکہنا تھا کہ جتنا عشق مودی سے کرتے ہیں اس کا عشر عشیر بھی پاکستان اورپاکستانیوں کیلئے نہیں نظر آتا ۔ دھرنے میں مولانا سمیع الحق اور مدرسے کے طلبا کی شمولیت کے سوال پر اسد عمر نے جواب دیتے ہو ئے کہا کہ طلبا بھی پاکستانی ہی ہیں ،وہ کوئی غیر ملکی تو نہیں جووہ دھرنے میں شامل نہ ہو سکیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم تمام مدارس اور پورے پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ آئیں اور ملک کو بچانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں ۔ اسد عمر نے کہا کہ ہر کوئی پاکستان میں مدارس کو جدید نظام سے آراستہ کرنا چاہتا ہے مگر اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی بھی فنڈنگ دیکھنے میں نہیں آرہی جبکہ تحریک انصاف اس حوالے سے اقدامات اٹھا رہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد کو 2نومبر کو بند کر نے کااعلان کیا ہے جس میں وہ پاناما لیکس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کو استعفیٰ یا تلاشی دینا کا اعلان کیا گیا ہے ٗ حکومت نے کریک ڈاؤن یا گرفتاریاں کیں تو رد عمل میں حکومت ہی چلی جائیگی ٗ عدلیہ ٗ الیکشن کمیشن ٗ بیورو کریسی اور نیب میں کرپٹ مافیا کے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں یہ کسی صورتحال احتساب نہیں ہونے دینگے ٗ ہر کرپٹ آدمی نواز شریف کے ساتھ ہے ٗ استعفیٰ یا تلاشی کے بغیر واپس نہیں جائینگے ٗ نواز شریف کے احتساب کیلئے آخری حد تک جائینگے اور حکومت نہیں چلنے دینگے ٗاس کے بعد کوئی دھرنا یا احتجاج نہیں ہوگا ٗ پیپلز پارٹی کی طرف سے 27دسمبر کو احتجاج کی کال مک مکاہے ٗ آصف علی زر داری اور نواز شریف ملے ہوئے ہیں ۔ پیر کو بنی گالہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت عمران خان نے کی جس میں گزشتہ روز کور کمیٹی اور ٹاسک فورس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران اسلام آباد مارچ 30 اکتوبر کے بجائے 2 نومبر کو کرنے کے معاملے پر گفت و شنید ہوئی، اسلام آباد کی اہم شاہراہوں کو بند کرنے کے حوالے سے مشاورت ہوئی اور اس سلسلے میں قائم کمیٹی کے سربراہ اسد عمر نے بریفنگ دی۔
سینئر سیاستدان پھٹ پڑے ، وزیر اعظم کو لائیو پروگرام میں کیا کیا کہہ گئے ؟
22
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں