جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم پرتنقید کرتے کرتے شیخ رشید نے جوش خطابت میں اپنے سسرال کاانکشاف کردیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیاسی گرما گرمی کے عروج پر آتے ہی شیخ رشید بھی سرگرم ہو گئے۔ عدالت عظمیٰ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم انصاف کے لیے سپریم کورٹ کی جانب دیکھ رہی ہے۔ کرپٹ حکمرانوں سے ہماری جان چھڑائی جائے۔ شیخ رشید نے حکومت کے خلاف جوش خطابت میں نڈر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے جیل کو سسرال ہونے کا بھی انکشاف کر ڈالا۔تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے بعد شیخ رشید حکومت پر تنقید کے تیروں کی بوچھاڑ کرتے رہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عدالت کی جانب سے وزیراعظم کو نوٹس ان کی اپیل پر دیا گیا۔شیخ رشید اپنے انداز میں گرجتے ہوئے مزید بولے کہ ہماری گردن کٹ سکتی ہے لیکن دو نومبرکو سارا راولپنڈی بند کر کے دکھا دیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ آلو اورسبزیوں کا غلط ریٹ بتانے والے حکمرانوں کو اس بات کا ہرگز احساس نہیں کہ عوام مہنگائی کے ہاتھوں کس قدر مجبور ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کو احتجاج سے روکنے کے لیے ڈرایا اور دھمکایا نہیں جاسکتا ہے کیوں کہ جیل کو وہ اپنی سسرال سمجھتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…