اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) پاکستان کی تاریخ کے مقبول ترین جنرل ، آرمی چیف راحیل شریف آمدہ ماہ اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے مکمل طور پر تیار ہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے عسکری قیادت کے ایک اجلاس میں جوان سے حال احوال پوچھا تو جوان نے کہا کہ میں تو ریٹائرڈ ہو رہا ہوں جس پر جنرل راحیل شریف ہنسے اور کہا کہ ڈیڑھ ماہ بعد میں بھی ریٹائرڈ ہو رہا ہوں، مل کر کوئی کام شروع کریں گے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار جنید سلیم نے کہا کہ ایک اور دوسرے واقعے میں لاہورمیں ایک اعلی فوجی قیادت کااجلاس ہواجس میں جنرل راحیل شریف بھی موجود تھے۔محمدجنید کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف ڈیڑھ ماہ بعد ریٹائرہونے کیلئے ذہنی طورپرتیارہیں۔انہوں نے انکشاف کیاکہ اس اجلاس کیدوران ایک اعلی افسرنے ان کوسگاردیاتوجنرل راحیل شریف نے اس افسرکوکہاکہ تم تواپنی سیٹ پررہوگے اورمیں تم سے ہی سارادن سگارلے لے کرپیتارہوں گا۔محمدجنید نے انکشاف کیاکہ جنرل راحیل شریف موجودہ حکومت کے رویے سے سخت تنگ ہیں اورانہوں نے حکومت کانام لئے بغیراس کاذکربھی کیاہے۔جنرل راحیل شریف یہ کہتے ہیں کہ کچھ لوگوں کے مغرب کے لئے مفادات ہیں اورجب تک میں آرمی چیف ہوں اس وقت تک مغربی مفادات پرقومی مفادات قربان نہیں ہونے دوں گا۔