پشاور (آن لائن)غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی گرفتاری اگلے مہینے سے شروع ہونے والی ر جسٹریشن تک منسوخ کردی ہے اور ڈیڈ لائن پندرہ نومبر تک کردی گئی ہے پشاور سمیت صوبے بھر میں اگلے مہینے سے غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے ۔ یو این ایچ سی آر اور وفاقی حکومت کی جانب سے غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے لئے انتظامات شروع کئے ہیں رجسٹریشن دو ہفتے کے لئے ہو گی ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے حوالے سے ان کے خلاف پشاور سمیت صوبے بھر میں ہونے والے آپریشن کو اگلے مہینے تک روک دیا گیا ہے ۔اور افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن میں ایک مہینے کی توسیع کردی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ غیر قانونی طورپر قیام پذیر افغان مہاجرین کو دی گئی مہلت میں ایک مہینے کا وقت باقی ہے جس کے باعث ان کے خلاف شروع ہونے والا آپریشن بھی منسوخ کردیا ہے اور غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ان کے خلاف کاروائی شروع ہو گی ۔ پشاور سمیت صوبے بھر میں غیر رجسٹرڈ اور غیررجسٹرڈ تین لاکھ افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے ہیں ۔