جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

جولائی سے اب تک کتنے افغان مہاجرین واپس گئے؟عالمی ادارے کا ناقابل یقین انکشاف

datetime 18  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)اقوام متحدہ نے کہاہے کہ رواں سال پاکستان سے ساڑھے 3 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس لوٹ گئے ہیں اور مزید لاکھوں کی واپسی متوقع ہے۔فرانسیسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں اقوام متحدہ کی مہاجرین سے متعلق ایجنسی (یو این ایچ سی آر) نے کہاکہ پاکستان سے واپس آنے والے رجسٹر افغان مہاجرین کی تعداد 200000 تک پہنچ چکی ہے تاہم رواں ہفتے افغانستان میں انسانی امور کے حوالے سے رابطے کے آفس (او سی ایچ اے) کی جانب سے وطن واپس لوٹنے والے غیر رجسٹر افغان مہاجرین کے اعداد وشمار جاری کیے گئے ہیں۔او سی ایچ اے نے جاری بیان میں کہا کہ اب تک وطن واپس لوٹنے والے غیر رجسٹر افغان مہاجرین کی تعداد 162186 اور رجسٹر افغان مہاجرین کی تعداد 207236 تک پہنچ چکی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جولائی سے اب تک وطن واپس لوٹنے والے افغان مہاجرین کی تعداد 333000 ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ رواں سال کے اختتام تک مزید 446000 افغان مہاجرین کے وطن لوٹنے کی توقع کی جارہی ہے، جن میں غیر رجسٹر اور رجسٹر، دونوں قسم کے افغان مہاجرین شامل ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…