ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

الطاف حسین اپنے بچے کھانے والا آدمی ہے،ڈاکٹر عشرت العباد اصل میں کیا کام کررہے ہیں؟مصطفی کمال کے سنگین الزامات

datetime 17  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد الطاف حسین سمیت تمام شیطانی قوتوں کو آکسیجن فراہم کرتے ہیں اور وہ کئی حلقوں میں رشوت العباد کے نام سے جانے جاتے ہیں۔حکومت فوری طور پر گورنر سندھ کو گرفتار کرکے ان کانام ای سی ایل میں ڈالے ۔ڈاکٹر عشرت العباد کی گرفتاری پاکستان کی بقا کے لیے ضروری ہے ۔الطاف حسین اپنے بچے کھانے والا آدمی ہے ۔الطاف حسین سے ٹکرانے کا مقصد ’’را‘‘ سے ٹکرانا ہے ۔کراچی شہر کو بھارت بند کراتا تھا ۔میں سکیورٹی کے لیے حکومت سے کوئی فریاد نہیں کروں گا ۔وہ پیر کو گلستان جوہر میں پی ایس پی کے رہنما اشفاق منگی ک یرہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔اس موقع پر انہوں نے اشفاق منگی کی رہائش پر حملے کی مذمت کی اور ان کے بھائی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کہنے پر کوئی ووٹ دینے کو تیار نہیں ہے، بانی ایم کیوایم کی جماعت کا اصل چہرہ بندوق سے لوگوں کو ڈرانیوالوں کا ہے، اشفاق منگی کے گھر پر فائرنگ کی گئی، بانی ایم کیو ایم بزدل آدمی ہیں، ان کا کام لوگوں کوبندوق سے ڈراناہے کیونکہ بزدل آدمی لوگوں کو بندوق کی نوک پر خاموش کراتا ہے ۔ ہمارے لئے اس طرح کیواقعات کوئی نئی بات نہیں کیونکہ وہ جس کام کے لئے باہر نکلے ہیں اس میں یہ چیز متوقع تھی،ہم نے جو بیڑا اٹھا رکھا ہے وہ رکنے والا نہیں۔ الطاف حسین کوچیلنج کرنے کامطلب براہ راست بھارت کو چیلنج کرنا ہے، ہم نے را اور بھارت کو چیلنج کیا ہے اور ہماری وجہ سے بھارت کی کراچی میں سرمایہ کاری ناکام ہوئی ہے لیکن وہ اپنی سیکیورٹی کے لئے کسی سے فریاد نہیں کریں گے۔پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ تمام شیطانی طاقتوں کو آکسیجن فراہم کرنے والا شخص ڈاکٹر عشرت العباد ہے۔ ہم نے انہیں دعوت دی کہ وہ گورنر کا عہدہ چھوڑ کر پارٹی کی قیادت کریں لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ وہ ایم کیو ایم کے بانی اور فاروق ستار سے رابطے میں ہیں اور ایم کیو ایم پاکستان سے بانی ایم کیوایم کو آکسیجن مل رہی ہے۔ فاروق ستار نے کئی بار اپنا موقف تبدیل کیا، وہ پہلے بھی 4 بار معافی مانگ چکے ہیں اور اب دوبارہ بھی معافی مانگ سکتے ہیں ۔ عشرت العباد نے منی لانڈرنگ کیس میں بری ہونے پر ایم کیو ایم کے بانی کو باقاعدہ مبارک باد دی ہے۔گورنر سندھ کو نشانہ بناتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ دبئی میں ایم کیوایم کے رہنماں کی جس میٹنگ میں را سے پیسے لینے کا اعتراف کیا گیا اس میں عشرت العباد بھی موجود تھے۔ ڈاکٹرعشرت العباد کوفی الفور گرفتار کیا جائے اور ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے کیونکہ بانی ایم کیوایم کے تمام کالے کرتوتوں کا سب سے زیادہ علم عشرت العباد کو ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ ہمارے خلاف لوگوں کے ذہن خراب کرنے والے گورنر سندھ ہیں ، عشرت العباد نے کئی لوگوں کو ہمارے پاس آنے سے روکا، وہ انتشار نہیں پھیلانا چاہتے، انسانیت کو نقصان پہنچانے والے انسان کو خوراک دینی چاہیے۔ عشرت العباد درحقیقت رشوت العباد ہیں اوران کے لیے پیسا ہی سب کچھ ہے اور وہ 50 ہزار بھی نہیں چھوڑتے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں چائنہ کٹنگ سے حاصل ہونے والے تمام پیسے ان سے ہوکر گزرتے ہیں۔ گورنر سندھ کو دو نمبرآدمی چاہئیں کیونکہ وہ خود دو نمبر انسان ہیں، انہوں نے کراچی ، ابوظہبی اور کینیڈا میں اپنے اسٹاف کے نام پر جائیدادیں خرید رکھی ہیں۔چیرمین پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ انہوں نے کئی ماہ بعد ڈاکٹر عشرت العباد کی حقیقت لوگوں کو بتائی ہے، اس کے علاوہ اور بھی کئی پردہ نشین ہیں جن کے مکروہ چہرے سامنے آنا باقی ہیں اور وہ وقفے وقفے سے ان کی حقیقت سامنے لائیں گے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…