کوئٹہ(این این آئی) گوادر کو سٹل ہا ئی وے پر اوما ڑہ کے قریب ٹریفک حادثہ 39افراد زخمی ہوگئے 5کی حا لت تشویشنا ک ، تفصیلا ت کے مطابق اتوار کو کو سٹل ہا ئی وے پر اوما ڑہ کے قریب گوادر سے کراچی جا نے والی ایمبولینس کراچی سے گوادر آنے والی کوچ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 39افراد زخمی ہوگئے حادثے کے بعد بڑی تعداد میں زخمیوں چیخ و پکار سے رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ،زخمیوں کوجناح نیول بیس کے درمان جاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں5 شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل کر دیا گیا ،ابتدائی تحقیقا ت کے مطابق واقع بس ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔مزید تحقیقات جا ری ہیں۔