ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

336ارکان پارلیمنٹ رکنیت سے ہاتھ دھوبیٹھے ، بڑے بڑے نام شامل،نوٹیفکیشن جاری 

datetime 15  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے سینیٹ وقومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 336 ارکان کی رکنیت معطل کردی ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ ہفتہ کو الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے سینیٹ وقومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 336 ارکان کی رکنیت معطل کردی جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ جن ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ان میں 22 سینیٹرز، 66 اراکین قومی اسمبلی پنجاب اسمبلی کے 137 ،سندھ اسمبلی کے 49 اراکین شامل ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق معطل ارکان پارلیمنٹ قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، پیپلزپارٹی کے سینٹر سعید غنی، فہمیدہ مرزا، پی ٹی آئی کے اعظم سواتی، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد الرشید، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، نسرین جلیل، بیرسٹر سیف سمیت حکومت کے کئی اہم رہنماشامل ہیں جن خرم دستگیر، طلال چودھری، پیر امیر الحسنات شاہ، لیاقت ترکئی، محمد صالح شاہ،سینیٹر سعید غنی ،سینیٹر فروغ نسیم ،سینیٹر نہال ہاشمی اور سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی، جام خان،ارباب غلام رحیم ، اویس مظفر، سہیل منصور خواجہ، علی رضا عابدی ، مولانا شیرانی ،عائشہ گلالئی، عارف علوی، مہرین رزاق بھٹو، مائزہ حمید ،ایم پی اے رانا محمود الحسن ،خرم جہانگیر وٹو، عامر حیات ہراج کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔۔اس سے قبل الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی کے ایک ہزارایک سو سے زائد ارکان کی اکثریت نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادی تھی جن میں وزیر اعظم نواز شریف اور عمران کان بھی شامل ہیں تاہم جن ارکان نے تفصیلات جمع نہیں کروائی ان کو مہلت دی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…