جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

دنیامیں غیرمحفوظ ممالک کی فہرست جاری ،پاکستان ٹاپ ٹین میں شامل

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیوای ایف)نے فن لینڈ کو ایک بار پھر دنیا کا سب سے پر امن جب کہ پاکستان کو چوتھا غیر محفوظ ملک قراردیا ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم نے گلوبل ٹریول اینڈ ٹورازم رپورٹ کے تحت دنیا کے سب سے زیادہ پرامن اور غیر محفوظ ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس میں ایک بار پھر فن لینڈ کو سب سے زیادہ پر امن ملک جب کہ پاکستان کو غیر محفوظ ممالک کی فہرست میں چوتھا نمبر دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں سیکیورٹی کے حوالے سے فن لینڈ کو 6.7 پوائنٹ دیئے گئے ہیں جب کہ اس فہرست میں پاکستان کو 3.04 پوائنٹ دیئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رہائش کے اعتبار سے سب سے زیادہ پر امن ممالک یورپ میں جب کہ سب سے زیادہ غیر محفوظ ممالک لاطینی امریکا، افریقا، ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں ہیں۔سب سے زیادہ پر امن ممالک میں فن لینڈ کے بعد دوسرا نمبر قطر جب کہ تیسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات شامل ہے۔ اس کے علاوہ ان ممالک میں آئس لینڈ، آسٹریا، لیکسمبرگ، نیوزی لینڈ، سنگاپور، اومان اور پرتگال شامل ہیں۔ خطرناک ممالک کی فہرست میں نائیجیریا کے علاوہ کولمبیا، یمن، پاکستان، وینزویلا، مصر، گوئٹے مالے، ایل سیلوا ڈور، ہنڈراس اور تھائی لینڈ شامل ہیں جب کہ بھارت غیر محفوظ ممالک کی فہرست میں تیرہویں نمبر پر ہے

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…